جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو گرمائی دارالحکومت سری
نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے وہاں نکاسی آب کے کام کا موقعہ پر ہی
جائزہ لیا۔انہوں نے پچھلے چند روز کی مسلسل بارشوں اور برف باری کی وجہ سے سری نگر
اور وادی کے
دیگر علاقوں میں پیدا شدہ سیلاب جیسی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے
انتظا میہ کی طرف سے کئے جارہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے لال چوک ، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ ، مہاراجہ بازار ، گوگجی باغ ،
جواہر نگر ، ہمہامہ ، راجباغ اور کچھ دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔